مکہ مکرمہ میں خاتون کی نماز کیلئے گارڈ کے روتے بچے کو چپ کرانے کی ویڈیو وائرل

25  اپریل‬‮  2022

مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فرائض کی انجام دہی پر مامور گارڈ کے ایک روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

تفصیل کے ےمطابق وائرل ویڈیو میں گارڈ کو بچے کو کبھی کاندھے سے تو کبھی گود میں اٹھائے چپ کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی میڈیا میں گارڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں بچے کی والدہ نے گارڈ کی تعریف کی اور انسانی ہمدردی کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہیں جب مکہ مکرمہ میں سکیورٹی پر مامور گارڈ کو نماز اور ارکان کی ادائیگی کے لیے  نمازیوں کی مدد کرتے دیکھا گیا ہو، اس سے پہلے بھی کئی بار سکیورٹی اہلکار اس طرح سے بچوں کو چپ کروانے اور کھویا ہوا سامان تلاش کر کے دے چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved