وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیگم سے زیادہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتاح اسماعیل کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اسسٹنٹ کو کہا ہوا ہےکہ اگر میری اہلیہ دو تین بار کال کریں تب فون لانا لیکن شہباز شریف کی کال پہلی بار ہی آئے تو فون لے آنا۔