خاتون اول کی دوست فرح خان نا م زمین ٹرانسفر کی خبریں، ملک ریاض کا بیان سامنے آگیا

25  اپریل‬‮  2022

سوشل میڈیا پر زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبروں پر ملک ریاض  کا موقف سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے ملک ریاض کا موقف بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے اور بیٹے کے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved