دنیا کا سب سے مہنگا آم کتنے لاکھ روپے کلو ہے؟

25  اپریل‬‮  2022

آم کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور  اب آم دنیا بھر میں کاشت کیے جانے لگے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کس ملک میں فروخت ہوتے ہیں؟ نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مختلف قسم کے آم کاشت کیے جاتے ہیں جن میں بینگن پالی، دسہری، الپھونسو اور لنگڑا سمیت مختلف قسم کے آم شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا آم میازکی ہے جو کہ جامنی رنگ کا ہے، یہ  جاپان کے شہر میازکی میں کاشت کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس آم کا نام بھی میازکی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آم کی دو سے تین قسمیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں کاشت کی جاتی ہیں جس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی عملہ موجود رہتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں میازکی آموں کی فی کلو قیمت 2 لاکھ 70 ہزار بھارتی روپے ہے، ان آموں کو  ایگز آف سن شائن بھی کہا جاتا ہے، ان آموں کو ان کے گہری رنگت کے باعث ڈائنوسار کا انڈہ بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ آموں کا وزن 350 کلوگرام ہے جن میں شوگر کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved