حلف برداری کا معاملہ، حمزہ شہباز نے پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

25  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب کے انکار کے بعد حلف برداری نہ ہونے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں پنجاب کیساتھ وفاقی حکومت کوبھی فریق بنایا گیا ہے، وزیراعظم کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق جبکہ صدر و چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو  وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن اس کے باوجود اب تک عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی 26 اپریل کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved