گھڑی پہننا کیوں چھوڑ دی کیپٹن صفدر نے وجہ بتا دی

25  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف واپس آرہے ہیں، شہباز شریف صرف چار گھنٹے سوتے ہیں اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھڑی پہننا چھوڑ دیا ہے اب ڈر رہتا ہے کہ کہیں گھڑی چوری نہ ہو جائے میری گھڑی بڑی حسین ہے۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مانسہرہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہر بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نتائج تبدیل کیے اگر آپ ووٹ روندتے ہیں تو روندا ہوا ووٹ انتقام مانگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا رونا یہ ہے کہ اس شخص نے آئین پاکستان کو عزت نہیں دی، ایوب خان نے مادر ملت کا الیکشن چرایا تھا تو آدھا ملک چلا گیا، ڈسکہ کا ری پلے اوگی مانسہرہ میں ہوا، یہ کیس الیکشن کمیشن میں لے کے آئے ہیں امید ہے انصاف آپ کو نظر آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved