شہباز شریف کے ساتھ عمرہ پر جانے والے افراد کے نام سامنے آگئے

25  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے ساتھ 74 افراد کا وفد 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔ اس وفد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، ذاتی سٹاف اور شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو وفد کی فہرست بھجوا دی گئی ہے اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سامنے آنے والی فہرست کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی اور محسن داوڑ سمیت  اتحادی جماعتوں کے 16 سربراہان و ایم این ایز سعودی عرب جائیں گے۔  دفتر خارجہ کے دو افسران، وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان اور سیکیورٹی سٹاف کا ایک رکن بھی سعودی عرب کے دورے پر جائے گا۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و امور مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت شریف خاندان کے  10 افراد اسلام آباد سے جدہ پہنچیں گے، ان میں حمزہ شہباز کی گھریلو ملازمہ بھی شامل ہیں۔ سلیمان شہباز کا خاندان اور ان کی نوکرانی سمیت چار افراد دوحہ سے جدہ پہنچیں گے جب کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ سعودی عرب جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved