ٹوئٹر ایلون مسک کو کمپنی فروخت کرنے کیلئےتیار، کتنی قیمت لگائی گئی؟

25  اپریل‬‮  2022

ٹوئٹر انتظامیہ ایلون مسک کو کمپنی فروخت کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا’ فی شیئر 54.20 میں خریدنے کی پیشکش کی تھی، جس سے کمپنی کی مجموعی مالیت 43 ارب ڈالر بنتی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پیشکش کو ٹوئٹر حکام نے قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کو 43 ارب ڈالر کی ادائیگی فوری اور نقد کرنا ہو گی۔

روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے شیئر ہولڈرز سے رقم کی ادائیگی کے کیلئے ملاقات کے بعد ایلون مسک کی پیشکش کو قبول کرنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد  شیئر 3 ارب ڈالرز میں خریدے تھی، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد  بنتی ہے۔ اس خریداری کے بعد  وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے، دوسری جانب  ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved