مفتاح اسماعیل نے امربالمعروف کے متعلق بیان پر وضاحت پیش کر دی

25  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ میں دئیے گئے امربالمعروف کے متعلق  اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا  کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے مذہب کا بے جا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں کا یہ نام رکھتے ہیں، خود کو معروف جبکہ مخالفین کو منکر کہتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس بات کی نشاندہی کی تو تحریک انصاف کے سابق  وزراءاور ٹرولز آرمی نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھ سے متعلق سفید جھوٹ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ معاذ اللہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو مجھ سے منسوب کی جا رہی ہے لیکن میں نے بالکل یہ کہاہے کہ عمران خان مذہب کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں اپنے میں ایک بیان میں عمران خان کے سلوگن امربالمعروف کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں طالبان سے تشبیہ دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved