دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل، ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا

25  اپریل‬‮  2022

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خرید لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر کمپنی کو خرید لیا ہے۔  اس حساب سے یہ ڈیل مجموعی طور پر 44 ارب ڈالر میں طے پائی ہے، جو ایلون مسک نقد ادا کریں گے۔

عالمی مالیاتی جریدوں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نجی سطح پر ہونے والی یہ سب سے بڑی کاروباری ڈیل ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ  کے مطابق ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان یہ معاہدہ پیر کے روز طے 44 ارب ڈالر میں طے پایا،  جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد  شیئر 3 ارب ڈالرز میں خریدے تھی، جن کی تعداد   7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد  بنتی ہے۔ اس خریداری کے بعد  وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے، دوسری جانب  ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد شیئر کے مالک ہیں۔ 9 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر انظامیہ کو فی شیئر 54.20 میں خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved