وزیراعظم شہباز شریف کی ایمانوئل میکرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

25  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے ایمانوئل میکرون کو فرانس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان اور فرانس کے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کیلئے فرانس کے نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون فرانس کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 58 فیصد ووٹ حاصل کر کے فرانس کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل  دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن 42 فی صد ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved