اسکردو ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گلگت – (اے پی پی): اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 13 مئی کو پہلی انٹرنیشنل فلائٹ لینڈ کرے گی۔ سول ایویشن اتھارٹی اسکردو کے مطابق پہلی چارٹڈ فلائٹ جرمنی کے شہر میونخ سے براہ راست آئے گی۔16 مئی کو یہ انٹرنیشنل چارٹڈ فلائٹ اسکردو سے کرغستان کیلئے اڑان بھرے گی۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد اور روانگی کیلئے درکار انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ا سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح 16 دسمبر 2021ء کو کیا گیا تھا۔