رواں برس کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا۔تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا ،کیونکہ یہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ آدھی رات کو شروع ہوگا۔
پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن جزوی ہوگا اور یہ جنوبی امریکا، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں اور بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے علاقوں میں نظر آئے گا۔ ادارے کے مطابق جزوی سورج گرہن تیس اپریل کی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا اور یکم مئی ایک بجکر 42منٹ پر ختم ہو گا۔