نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر تمام محکموں کو ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔
اسلام آباد – (اے پی پی): ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ہوا کے زیادہ دباوکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 اپریل تا2مئی2022کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بشمول ایس ڈی ایم اے،جی بی ڈی ایم اے اوراسلام آبادانتظامیہ کواحتیاطی تدابیر اپنانے، طبی عملے کو الرٹ کرنے اور ریسکیو محکموں کو ضروری سہولیات جیساکہ ہیٹ اسٹروک مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت جاری کیں۔
صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مسافروں کو ٹائروں میں ہوا کے پریشر اور گاڑیوں کو زیادہ گرم نہ کرنے، زرعی و ڈیری کسانوں کو گرمی اور پانی کےحوالے سے ضروری رہنمائی جاری کرنے کی ہدایت جاری. عوام الناس سے التماس ہے کہ بلا ضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔