پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے باعث الیکشن کمیشن کا حکومت سے بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو مراسلے ارسال کئے ہیں، جس میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسے میں الیکشن کمیشن سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اور پولیس، رینجرز کو تعینات کیاجائے، علاوہ ازیں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنےکیلئےفول پروف انتظامات بھی کئےجائیں۔
دوسری جانب مرکزی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی ہے، اس سلسلے میں مختلف پوائنٹس پر متعلقہ افسران کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جہاں ہمہ وقت چودہ افسران موجود رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے ایک سرکلر بھی جاری کیاہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کیلئےصرف مارگلہ روڈاور سریناچوک کے راستے استعمال ہونگے، گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔
سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران پولیس سےرابطےمیں رہیں گے، کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہوسکےگا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز اپنےدفاتر سےصورتحال پر نظررکھیں گے۔