کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا،دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی ہے کسی نے زور زبردستی نہیں کی۔ میرے گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے میں 14 سال کی نہیں بالغ ہوں اورمیری عمر 18 سال ہے۔
دعا زہرہ نے مزید کہا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے پیٹتے تھے اورمیری شادی زبردستی کسی اورسے کروانا چاہتے تھے۔ اپنی مرضی سے گھر سے آئی ہوں اورکوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی۔اپنے گھر میں شوہرکے ساتھ بہت خوش ہوں خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔دعا زہرہ اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے۔
Statement of Dua Zahra pic.twitter.com/dDvgP9OyqZ
— K A Z M I (@_aqeelkazmi_) April 26, 2022
دعا زہرہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نامی لڑکے کو پولیس نے پاکپتن سےتحویل میں لیا، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کےگھر میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نےمقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائرکی، یہ پٹیشن سیشن جج حافظ رضوان کی عدالت میں دائر کی گئی۔
دعا کا نکاح 17 اپریل کو ہوا جبکہ پٹیشن 19 اپریل کو عدالت میں دائر کی گئی۔