عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

26  اپریل‬‮  2022

لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مؤقف پیش کیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ بشیر میمن کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔
بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved