وزیراعلی پنجاب کے حلف کا معاملہ، صدر نے وزیر اعظم آفس کو جوابی خط لکھ دیا

26  اپریل‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات کے متعلق گورنر پنجاب کا خط وزیرِاعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردیا ہے۔

حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے نام خط لکھ دیا تھا۔وزیراعظم کے خط میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ایڈوائس دی گئی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنے کے توہین عدالت سمیت کئی اور سنجیدہ اثرات ہوسکتے ہیں۔خط میں واضح کیا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب 23 دن سے بغیر وزیر اعلیٰ کے ہے اور اس آئینی عہدے کو مزید خالی نہی رکھا جا سکتا ہے۔

اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات کے متعلق گورنر پنجاب کا خط وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved