پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مستقبل کے 8 بڑے ایونٹ کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 1996ء میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی جب ون ڈے ورلڈ کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوئے تھے، اس کے بعد 2008ء کی چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہونے تھے لیکن  مگر سیکیورٹی حالات کے باعث یہ ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایونٹس کے مطابق 2024ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے جبکہ 2026ء کے ورلڈ کپ کے میچز انڈیا اور سری لنکا میں ہوں گے۔

2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اورنمیبیا کے سپرد ہو گی جبکہ2028ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو گا۔

2029ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کرے گا۔

2030ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئیرلینڈ کے سپرد ہو گی جبکہ 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور بنگلہ دیش کریں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرے گا، یہ خبر لاکھوں پاکستانی شائقین، بیرون ملک اور دنیا بھر میں موجود شائقین کیلئے خوشی کا باعث ہوگی کہ عظیم ٹیمیں اور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اور دنیا کو ہماری میزبانی کا پتہ چلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved