پاکپتن سے ملنے والی کراچی کی رہائشی دعا زہرہ کے والدین کا کہناہےکہ ہوسکتا ہے ان کی بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو کیونکہ دعا ویڈیو میں خوفزدہ نظر آرہی ہے۔
دعا زہرہ کے ویڈیو پیغام کے منظرعام پر آنے کے بعد لڑکی کے والد نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ بچی پر دباؤ ڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے ، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو یہ کیسے 18 کی ہو گئی ۔
لڑکی کے والد نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے بچی کو بلیک میل کیا جا رہا ہو ، جس مولانا کے نکاح پڑھانے کا کہا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں انہون نے نکاح پڑھایا ہی نہیں ، میری درخواست ہے کہ بچی کو کراچی لایا جائے ، چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں نےاپنی پسندسےظہیراحمدسےشادی کی ، میرےگھروالےزبردستی میری شادی کسی اورسےکرواناچاہتےتھے ، گھروالےمجھےمارتےپیٹتےتھے،کسی نےمجھے اغوانہیں کیا۔