حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ درخواست پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکی حلف نہ لینےکےمعاملےپردوبارہ درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آیاعدالت خودکسی کوحلف کیلئےنمائندہ مقررکرسکتی ہے؟، معاملےسےمتعلق آرٹیکل 255 کیاکہتاہے؟، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کووفاقی حکومت سےہدایات لےکرپیش ہونےکاحکم دے دیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت کی معاونت کرنےکاحکم دیا۔
عدالت نےدرخواست کی سماعت دوپہر 2 بجےتک ملتوی کردی۔