پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا،شیخ رشید کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

26  اپریل‬‮  2022

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی۔انہوں نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی  گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم  کر دیا گیا ہے اور جلد ہی پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روس سے  تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک  میں عوام کو بھت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا اور ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی  ملک کیلئے بہتر ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved