مسلم لیگ (ق) کے رہنما حسین الٰہی کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت ڈمی اپوزیشن لیڈر منتخب کروا کر من مانی کرنا چاہتی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما حسین الٰہی کا کہنا ہےکہ سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے اپنے سیاسی فیصلے تھے، اگر انہوں نے (ن) لیگ کو سپورٹ کرنا تھا تو دوبارہ الیکشن لڑتے، خدشہ ہے کہ کہیں پارٹی ڈسپلن پر ہمیں ہی نوٹس نہ مل جائیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو امپورٹڈ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ڈمی اپوزیشن لیڈر منتخب کروا کر من مانی کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر حکومت کا قبضہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
حسین الہیٰ کا کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولے کا ون مین شو کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، (ق) لیگ عوام کی ترجمان اور آئین و قانون کی پاسدار جماعت ہے۔