ہم توچاہتے ہیں سب کاحساب ہو، حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں، شہباز گل

26  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم توچاہتے ہی یہ ہیں کہ سب کاحساب ہو، حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے الیکشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم توچاہتے ہی یہ ہیں کہ سب کاحساب ہو، حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ چلے کہ ہم نے کیسے سیاسی جماعت کی طرح فنڈریزنگ کی اور عوام کو پتہ چلے کہ آپ نے کیسے مافیا ڈانز کی طرح فنڈ جمع کیے۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ آپ نے کیسے اورنگزیب بٹ جیسے کرداروں سے رشوت پارٹی فنڈز کےنام پر جمع کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved