مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تیسرے بینچ نے بھی سماعت سے معذرت کرلی

26  اپریل‬‮  2022

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تیسری بار لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت سے معذرت کر لی۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کی تھی۔
عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا تے ہوئے کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی پاسپورٹ کی درخواست پر تیسری مرتبہ بینچ تحلیل ہواہے۔پہلے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت سے معذرت کی تھی۔دوسری بار جسٹس فاروق حیدر اور تیسری بار جسٹس اسجد جاوید گھرال نے معذرت کی۔دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔مریم نواز کیخلاف نیب حملہ کیس بھی زیر التواہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ مریم بھی بیرون ملک چلی گئیں تو خدشہ ہے واپس نہیں آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved