عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا

26  اپریل‬‮  2022

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے اپنا بیان ریکارڈ کر ادیا، دعا کا کہنا تھا کہ میری عمر 18برس ہے اور میں بالغ ہوں۔پولیس نے دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں پیش کیا، لڑکی کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کیا۔عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

تحریری فیصلے کے مطابق پولیس کی جانب سے بچی کو سیکیورٹی فراہم کی جانے کی استدعا کی گئی لیکن بچی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے عدالت بچی کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو آزاد کرتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved