نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ٹی ٹی کیس میں مرکزی ملزم علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی احمد ٹی ٹی کیس کا مرکزی ملزم ہونے کے باعث نیب کو 2 سال سے مطلوب تھا، جسے آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علی احمد کو راہداری ریمانڈ کیلئے کل نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے ملزم کو نیب لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی احمد سابق دور حکومت میں ڈائریکٹر سٹریٹجی تھے جنہیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات کیا گیا تھا۔
شہباز شریف کے ٹی ٹی کیس میں اس گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔