کراچی دھماکہ کس نے کیا میں ملوث خاتون تھیں یا نہیں پولیس نے اہن بیان دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش بمبار تھی یا نہیں یہ ابھی ہمیں واضح نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ خاتون یہاں سے گزر رہی ہو، ان کی شناخت ہوجائے گی۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز ہمارے پاس ہیں، ان کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں دھماکے کا شکار ہونے والی وین ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ کی طرف آرہی تھی۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تحقیقات سے قبل دھماکے کو خودکش کہنا یا پلانٹڈ کہنا بہت قبل از وقت ہے۔
کراچی شرقی میں واقع سندھ کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ کنفیوژیئس کے باہر کھڑی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، گاڑی میں تین چینی اساتذہ اور ایک ڈائیور موجود تھا، واقعے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ دھماکا خود کش ہے، دھماکے میں بال بیئرنگ بھی استعمال ہوئے ہیں، تاہم حتمی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ دیگا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں ڈرائیور اور 3 چینی شہری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام لاشیں پولیس کی تحویل میں ہیں۔