مودی سرکار نے سکھوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلان

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

مودی سرکار نے سکھ کمیونٹی کے دباؤ کے بعد بالآخر کرتارپور راہداری 19 نومبر 2021ء سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے کیلئے تیار ہے، امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں خوشی اور مسرت کو مزید بڑھائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کے کورونا وائرس کی آڑ میں 16 مارچ 2020ء سے کرتار پور راہداری کو بند کر رکھا تھا، جسے طویل بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کیلئے بی جے پی کے سکھ اراکین اسمبلی کے علاوہ سکھوں کی تمام تنظیمیں بھی مودی حکومت پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔

پاکستان کے سربراہ  متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پرابھی  تاحال  ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved