کراچی میں خودکش حملہ، وزیراعظم چینی سفارتخانے پہنچ گئے

26  اپریل‬‮  2022

کراچی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد مین قائم چینی سفارتخانے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے ےمطابق وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، احسن اقبال، وزیرمملکت حنا ربانی کھر وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم  نے چینی ناظم الامور سے ملاقات کی اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر  تعزیت کی جبکہ انہوں نے چین کے صدر کیلئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔

وزیر اعظم نے کراچی دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اپنے تاثرات لکھے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کو ختم کریں گے، اپنے ‘ آئرن برادر’ پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے، مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے اور مجرموں کی گرفتاری اورسزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved