جامعہ کراچی خود کش دھماکے پر عمران خان کابیان سامنے آگیا

26  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی یونیورسٹی خود کش بم دھماکے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ‘ میں کراچی یونیورسٹی کے چینی اساتذہ کو خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔یہ حملہ بھی پاک چین تذویراتی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے دشمنوں کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو شکست دیں۔

خیال رہے کہ آج جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی کے اندر واقع کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب آتے ہی ہوا۔ وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 4 افراد مارے گئے، تین چینی باشندے بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہری کراچی یونیورسٹی میں موجود چینی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved