امریکی کمیشن کی بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش

26  اپریل‬‮  2022

بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھی تصدیق کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت ہندو قوم پرست ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔ مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کے حقوق بھی سلب کئے جا رہے ہیں۔امریکی کمیشن کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو ریاست کے متعصبانہ نظریاتی وژن کو منظم کیا ہے۔ انسانی حقوق کے حامیوں اور صحافیوں کو گرفتار کیا کیا۔امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں بغاوت کے قانون کا مسلسل استعمال تشویشناک ہے، جس کا سب سے زیادہ استعمال مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیا جارہا ہے۔ کمیشن نے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کے ساتھ بھارت پر پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved