اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟ نام سامنے آگئے

26  اپریل‬‮  2022

اپوزیشن لیڈر  کیلئے درخواست جمع نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے تقرر کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرادی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لیے راجا ریاض کی جانب سے 13 ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست اسپیکر آفس کو دے دی، 13 ارکان اسمبلی نے میرا نام اپوزیشن لیڈر کے لیے تجویز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک گروپ کی جانب سے درخواست اسپیکر آفس کو دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved