بغیر پوچھے سموسہ کھانے پر دکاندار کے ہاتھوں گاہک قتل

26  اپریل‬‮  2022

بھارت میں بغیر اجازت سموسہ کھانے پر ایک شخص کو دکان کے مالک  نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے  شہر بھوپال میں اتوار کے روز ایک 40 سالہ شخص ونود اہیروارکو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دکان میں گھسنے اور مالک کی اجازت کے بغیر سموسہ کھانے کی وجہ سے  قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ونود دکان میں داخل ہو اور بغیر اجات سموسہ اٹھا کر کھانے لگا تو مالک نے اسے  پہلے ڈانٹا اور پھر اس کے سر پر ڈنڈا ماردیا۔

رپورٹس کے مطابق سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے اہیروار کی موت ہو گئی تاہم  دکان کے مالک ہری سنگھ  اور اس کے 20 سالہ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved