کس کی منظوری کے بعد بلاول کل وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے؟

26  اپریل‬‮  2022

کس کی منظوری کے بعد  بلاول کل وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سی ای سی نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی،بلاول بھٹو  زرداری کل دن ڈھائی بجے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔

ن لیگ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔

گزشتہ دنوں بلاول نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی اور مل کر چلنے کا اتفاق ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved