مسلم لیگ ن نے بھی پی ٹی آئی سے رسیدیں دکھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اداروں پر حملے کرکے اپنے مقدمات کروانا چاہتا ہے، اگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھاؤ۔
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں دوبارہ عدالت پیش ہوا ہوں،عمران نیازی نے پونے چار سال پاکستان کے مضبوط ترین وزیراعظم کے طور پر کام کیا،تمام ادارے انکی پشت پر کھڑے تھے،عمران خان نے میڈیا کا گلا گھونٹ کر خاموش کروا دیا تھا، اپوزیشن کو پکڑ کر جیلوں میں ڈلوا دیا تھا،جو کسی ڈکٹیٹرنے بھی نہیں کیا عمران خان نے وہ کام کیا،عمران خان نے اقوام عالم کیساتھ پاکستان کے تعلقات بگاڑے، فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران نیازی کو برسر اقتدار لایا گیا، عمران خان نے ملکی معیشت کا چار سالوں میں بیڑہ غرق کیا،انہیں شرم آنی چاہئے جو چار دنوں میں ہی حساب مانگ رہے ہیں۔
احسان اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کو پاکستان سپیڈز سے بدلے گی،عمران نیازی کوشش کر رہا ہے کہ انکے کرپشن پر سوال نہ کئے جائیں،الیکشن کمیشن پر دھاوا بولنا بلیک میلنگ ہے، عمران خان ہٹلر کا شاگرد ہے، عمران خان اداروں پر حملے کرکے اپنے مقدمات کروانا چاہتا ہے،اگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھاؤ،امید ہے ہمارے ادارے کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے، توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپاتا پھر رہا ہے،مقصد الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا ہے،ادارے بلیک میلنگ کے نتیجہ میں فیصلے نہیں دیں گے بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوں گے، پاکستان کی تاریخ میں کوئی اتنا چھوٹا وزیراعظم نہیں آیا،جس نے بازار میں تحفہ بیچ کر جیبیں بھری ہوں،جو شخص بردار ممالک کے تحفہ بیچ کر جیب گرم کر لے وہ باقی معاملات کیا کرے گا،اپنے پیاروں کو جیپیں امپورٹ کرنے کے پرمٹ دئیے،کروڑوں اربوں کے گھپلے سامنے آئیں گے۔
عمران نیازی کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہو گا،عمران نیازی پاکستانی آزادی کے ہیرو نہیں بلکہ ویلن ہیں، عمران نیازی نے بیس ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا،عمران خان آپ تو دعائیں مانگتے تھے میرے خلاف عدم اعتماد لاؤ،آج سفیر انٹیلجنس ایجنسیز سمیت پورا ملک جھوٹا مسٹر یو ٹرن سچا،قوم اس جھوٹ کو تسلیم نہیں کرسکتی،آپ کو سڑکیں ناپنا اور چندے جمع کرنا آتا ہے،ملک میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےصدر کو بھی پی ٹی آئی کا جیالا بنا دیا ہے،عمران خان اپنے رویے سے اپنی سیاست تباہ کررہے ہیں۔ عمران خان سیاست میں اپنے دروازے بند کررہے ہیں،عمران خان پروپیگنڈا کارڈ کھیل رہے ہیں،اب صرف ترقی کا کارڈ چلے گا،پاکستان کے عوام کو پہلی دفعہ حقیقی تبدیلی نظر آئے گی،عمران خان کرسی جانے کا بدلہ عوام اور پاکستان سے لے رہے ہیں، عمران نیازی چاہتا ہے عوام آپس میں دست و گریباں ہو جائیں۔