بھارت کے 66 سالہ سابق کرکٹر 38 سالہ خاتون سے شادی کرنے کو تیار

26  اپریل‬‮  2022

بھارت کے سابق کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر ارون لال آئندہ ماہ کولکتہ میں 38 سالہ بلبل ساہا نامی خاتون کے ساتھ دوسری شادی کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون لال اپنی پرانی دوست ساہا سے 2 مئی کو کولکتہ میں شادی کریں گے، جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ساہا پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر ہیں، اور ان کی ارون لال سے دوستی کافی پرانی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ارون لال کی پہلی شادی رینا سے شادی ہوئی تھی، جو زیادہ عرصہ نہ چل پائی، اور پھریہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ دونوں نے ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی، جس کے بعد آئندہ ماہ شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved