جرمنی کا یوکرین کو اینٹی ائیر کرافٹ ٹینک دینے کا اعلان

26  اپریل‬‮  2022

جرمنی نے روس کے مقابلے کیلئے یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نیوزایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے منگل کے روز یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی پہلی ترسیل فراہم کرنے  کا اعلان کیا ہے، تاکہ یوکرین کو روسی حملے روکنےاور اپنے موثر  دفاع میں مدد مل سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی لے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز یوکرین کو کے ایم ڈبلیو کمپنی کے Gepard اینٹی ائیر کرافٹ ٹینکوں  کی فراہمی کی منظوری دی تھی، جس کی آج باقاعدہ اعلان کے بعد جلد ترسیل بھی شروع کر دی جائے گی۔

عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی جانب سے  یوکرین کی مدد کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس کو خبردار کیا ہے کہ  اگر اس نے  جرمنی کو یوکرین تنازع  کا ایک فریق سمجھا تو یہ تنازع تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کےمشرقی علاقے ڈونباس پرحملے کے بعد یوکرین کی مغربی ممالک سے بھاری ہتھیار فراہم کرنے کی درخواستیں زور پکڑ گئی ہیں۔

ڈونباس کا علاقہ کیف کے آس پاس کے علاقوں کے مقابلے میں ٹینکوں کی لڑائی کیلئے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved