سابق امریکی صدر نے شہزادےہیری اورمیگھن کی شادی سے متعلق انوکھا بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہزادہ ہیری اورمیگھن کی شادی جلد ختم ہونے کا دعویٰ کردیا۔
سابق امریکی صدرکا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کی شادی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے اور میگھن ہیری کو کسی اور شخص کیلئے چھوڑ سکتی ہیں، بظاہر یہ مضبوط رشتہ بہت برے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت اچھے پیش گوئی کرنے والے رہے ہیں اورتقریباً ہرچیز کی پیش گوئی کرچکے ہیں۔