پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال پر حکومت کی بڑی دھمکی

26  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال پر حکومت  نے  سابق حکومت کو  بڑی دھمکی  دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے جانے کے بعد قوم کو نواز شریف کے پرانے پاکستان میں واپسی مبارک ہو۔عمران نیازی دھرنا دینے کا سوچے بھی مت اور ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا  کہ تم نے چار سال تک  شریف خاندان سے بدترین انتقام لیا،عمران نیازی سن لو ہم انتقام  کی سیاست نہیں کریں گے۔ملکی معیشت کو جو  اربوں روپے کا ٹیکہ  لگایا گیا، ظلم کیا گیا، اس ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔ عمران نیازی کی حکومت میں پاکستانی روپیہ 38 فیصد گِر گیا، یہ ایسا کھلاڑی ہے جس نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا، نیازی آیا تو گروتھ ریٹ منفی ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے  دھرنے سے متعلق حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی سن لو اب دھرنا دینے کا سوچنا بھی مت، بنی گالہ میں ہی بیٹھے رہنا، آپ نےپہلے بھی 126 دن عوام کا وقت ضائع کیا، باز آجاؤ، ہمارے صبر کو کمزوری مت سمجھنا۔عمران خان تم سازشی ہو، تم نے پاکستانی قوم سے سازش کی ہے اب اقتدار جانے پر آنسو نہ بہاؤ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved