روس کا جوابی وار، سویڈن کے 3 سفارتکار بے دخل

26  اپریل‬‮  2022

روس نے  یورپی ملک سویڈن کی جانب سے 3 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سویڈن کے بھی 3 سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل روس میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا اور روسی سفارت کاروں کی بے دخلی اور سویڈن کی یوکرین کیلئے فوجی حمایت پر سخت احتجاج کیا گیا۔

روس نے سویڈن حکومت  پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ ڈونباس سمیت دیگر یوکرینی شہریوں کے خلاف یوکرینی حکومت کے جرائم کو چھپا رہا ہے۔

رواں ماہ  کے اوائل میں سویڈن نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے دیگر اتحادی ممالک کی پیروی کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے روس کے تین سفارتکاروں کو بے دخل کر دیا تھا، جس کے اب روس کا ردعمل بھی سامنےآیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی یونین میں شریک ممالک نے مجموعی طور پر روس کے 73 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved