ملک کو خونریزی سے بچانے کیلئے شیخ رشید کا ملکی اداروں سے بڑا مطالبہ

26  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں خونریزی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ملکی اداروں سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کئے گئے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کے باعث ریڈ زون کو گزشتہ رات ہی کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے  پی ٹی آئی کارکنان نے کورڈ مارکیٹ جی 6 سے نادرا چوک تک علی نواز اعوان اور فرخ حبیب کی قیادت میں ریلی نکالی، اور نادرا چوک میں ہی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی ایک اور احتجاجی ریلی  میں کارکنان ریڈ زون میں الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ ملک کو خونریزی اور خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کردیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو عمران خان ایسی کال دیں گے کہ ساری قوم اسلام آباد میں ہوگی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید کے بعد آپ کو اسلام آباد کی کال دوں گا، ہم یہاں سے نئے الیکشن کے اعلان کے بغیر نہیں اٹھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved