لاہور ہائی کورٹ نےحمزہ شہبازکی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

27  اپریل‬‮  2022

لاہور ہائی کورٹ نے منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

لاہور ہائیکورٹ  حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لینے  کے لیےعدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نےحمزہ شہباز کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست میں سیکرٹری ٹو صدر پاکستان، فیڈریشن، وزیر اعظم اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ صدرِ پاکستان عدالت کے حکم  کے باوجود بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں۔

22 اپریل کو عدالت نے پنجاب کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔عدالتی حکم پر صدر پاکستان نے منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

صدر مملکت بطور سربراہ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔صدر غیر جانبدارانہ کارروائی سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے حکم پر عمل کر رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved