مولانا فضل الرحمان نے اداروں کو آئینی حدود یاد کروا دی

27  اپریل‬‮  2022

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر  کی جانبداری کیخلاف  پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے    احتجاج کی کال دی تھی جس پر  مولانا فضل الرحمان  کا موقف سامنے آگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے تحریک انصاف کی قیادت الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کو تنقید اور الزام تراشی سے دباؤ میں لانے کا ہر مذموم حربہ استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حربے ناکام ہو چکے ، اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ کیس ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved