منی لانڈرنگ کیس، فرد جرم عائد نہ ہو سکی عبوری ضمانتوں میں توسیع

27  اپریل‬‮  2022

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورمیں  وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے عبوری ضمانتوں اور کیس پر سماعت کی جبکہ  حمزہ شہبازعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل شہباز شریف امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے۔ شعیب قمر کے کردار کے حوالے سے چالان میں کچھ نہیں لکھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شعیب قمر کو کبھی سمن کیاگیا ہے؟ جب کسی ملزم کو سمن ہی نہیں کیا گیا تو اس کے کردار کے حوالے سے درخواست کیسے دائر ہوسکتی ہے؟امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔ آئندہ سماعت پر اس حوالے سے دلائل دیں گے۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ دلائل دیں گے یا پھر فرد جرم عائد ہوگی۔ یہ نہ ہو کہ تاریخ پر تاریخ پڑتی جائے۔عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 14مئی تک توسیع کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم آج اسپیشل کورٹ سنٹرل میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرنی ہے۔ شہباز شریف کابینہ اجلاس کی وجہ سے آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved