عمر سرفراز چیمہ نےگورنر ہاؤس کو آئین شکنی کا مرکز بنایا ہے، رہنما مسلم لیگ ن کے الزامات

27  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب صدر اور گورنر کے پاس حلف لینے کے سواء کوئی راستہ نہیں بچا ، آج عدالت نے ٹائم فریم خود طے کر دیا  ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ  آج عدالت نے ٹائم فریم خود طے کر دیاہے ،  اب یہ کل تک  حلف دینے کے پابند ہیں ، قانون کو پامال کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، آج آئین کابھی بول بالا ہوا ہے ، قانون کی عزت بھی  بحال ہوئی ہے ، حمزہ شہباز شریف حلف اٹھائیں گے  ، اب  کسی صدر ، سپیکر ، گورنر کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ قانون  کو پامال کریں ۔

رہنما مسلم  لیگ (ن) نے مزید کہا کہ گورنر صاحب سے کہتا ہوں کہ آپ بھلے آدمی تھے ، آپ کے خلاف ایڈوائس آگئی ہے ، اب آپ کو گھر  چلے جانا چاہئے ،  آپ کے پاس اخلاقی جواز نہیں بچا،  اپ عزت سے اپنے گھر چلے جائیں، آپ نے   گورنر ہاؤس کو  آئین شکنی  کا مرکز بنایا ہے  ، اس سے گورنر کے عہدے اور گورنر ہاؤس کی بے توقیری ہوئی ہے  ،   صدر پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے وفادار ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved