وزیر قانون کی صدر مملکت عارف علوی کو جیل بھیجنے کی دھمکی

27  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے، ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved