مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی اپنی درخواست واپس لے لی

27  اپریل‬‮  2022

عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے پاسپورٹ واپسی اپنی درخواست واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی درخواست واپس لے لی، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر یکے بعد دیگرے تین بینچ بنائے گئے تھے جنہوں نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی اور اب یہ لاہور ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ تھا جس نے کیس پر سماعت کی لیکن مریم نواز نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved