جامعہ کراچی میں دھماکہ، چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر دیا

27  اپریل‬‮  2022

چین کی وزارت خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

چینی وزارت خارجہ نے کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ چین اس بڑے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

پاکستان میں چینی سفارخانے کی جانب سے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانےکے لیے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکےمیں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved