طالبان کا اقوام متحدہ سے افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست بحال کرنے کا مطالبہ

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست کیلئے طالبان حکومت تمام قانونی شرائط پوری کرتی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قانونی تقاضوں کو سیاسی ترجیحات سے بالاتر رکھا جائے گا۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ  کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور معدنیات نکالنے کیلئے امریکہ کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کاروائی کیلئے  استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، موجودہ حکومت کی پورے ملک میں حاکمیت اور رٹ قائم ہے اورہمیں عوام کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved